مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام سڑک حادثے میں چار افراد جاں بحق، پانچ زخمی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں ہفتے کی رات کو سڑک کے ایک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ضلع کے علاقے پالر میں ایک ٹاٹا سومو ایک ڈمپر ٹرک سے ٹکرا گئی۔حکام نے بتایا کہ ٹاٹا سومو میں سوار تمام نو زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چارزخمیوں کو مردہ قرار دیا۔دیگر زخمیوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button