مقبوضہ جموں و کشمیر

لداخی تنظیموں نے اپنے مطالبات کو حتمی شکل دے دی

لہہ : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے لداخ خطے میں بڑھتی ہوئی بے چینی اورمطالبات کو پورا کرنے سے نئی دہلی کے انکار کے باوجود لہہ ایپکس باڈی( ایل اے بی ) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس(کے ڈی اے) آج بھارتی حکومت کو اپنے مطالبات کا حتمی مسودہ پیش کریں گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایل اے بی اور کے ڈی اے کے رہنمائوں نے قانونی ماہرین اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہفتوں کی بات چیت اور مشاورت کے بعدمطالبات کا مسودہ تیار کرلیا۔ ایل اے بی کے شریک چیئرمین چیرنگ ڈورجے لاکروک نے تصدیق کی کہ حتمی مسوے کو عام کرنے سے پہلے بھارتی وزارت داخلہ کو ای میل کیا جائے گا۔اگرچہ لداخی رہنمائوں نے مسودہ پیش کرنے سے پہلے تفصیلات نہیں بتائیں،تاہم انہوں نے کہا کہ مسودے میں تمام اہم سیاسی اور آئینی مطالبات درج ہیں جن میں خطے کو ریاستی درجہ دینا، زمین، وسائل اور ملازمتوں کے تحفظ کے لیے چھٹے شیڈول میں شمولیت اور 24ستمبرکولہہ میں تشدد کے بعد گرفتارکئے گئے تمام افراد کی رہائی شامل ہے۔دونوں تنظیموں نے نئی دہلی پر طویل تاخیر کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لداخی نوجوانوں کے احتجاج کے دوران چار شہریوں کی ہلاکت کے بعدبھارتی حکومت کے ساتھ بات چیت کئی مہینوں سے تعطل کا شکار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button