مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کو شدید انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

APHC-2

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائی ، گھروں پر چھاپوں اور بے گناہ لوگوں کی پکڑ دھکڑ میں تیزی پر شدید تشویش کااظہار کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدلرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران نوجوانوںکو بڑے پیمانے پر گرفتار کے انکے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت جموںوکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو چلینج کرنے پر کشمیریوںکو شدید انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہا ہے۔ انہوں ے کہا کہ بھارتی حکومت اور اسکا جانبدار میڈیا مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہونے کا دعوی کر رہے ہیں لیکن بھارتی فورسز کی طرف سے علاقے میں جاری جبر واستبداد کی کارروائیاں اس دعوے کی مکمل طور نفی کر رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی جابرانہ کارروائیوں نے مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت اور گھٹن کا ایک ایسا ماحول پیدا کر دیا ہے کہ لوگ بات کرنے سے کتراتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے کے حالات کے حوالے سے دنیا کو مسلسل گمراہ کرنے کی کوشش کر ہی ہے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے واضح کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک مسئلہ ہے جسے حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن و استحکام کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیںہوسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداءکی قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ، شہداءکی قربانیوں کی بدولت ہی مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے ، ہمیں اپنے شہداءکی عظیم قربانیوں کی ہرقیمت پر حفاظت کرنی ہے ، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بناتے ہوئے تحریک آزادی کے خلاف مذموم بھارتی منصوبوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ ترجمان نے علماءاور آئمہ کرام پر زور دیا کہ بھارتی جبر وستم اور اسکے غیر قانونی تسلط سے نجات کیلئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button