مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر ٹائمز کے دفتر پرایس آئی اے کے چھاپے کی شدید مذمت

اخبار کے دفتر پر چھاپہ میڈیا پر دبائو ڈالنے کی مذموم کوشش ہے ، نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی جموں میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے کے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے میڈیا پر دبائو ڈالنے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں جماعتوں نے کہا کہ اس کارروائی سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں میڈیا اورصحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی بھارتی قابض انتظامیہ کی جاری مہم کی عکاسی ہوتی ہے۔ نائب وزیر اعلی سریندر سنگھ چودھری نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر ٹائمز کے دفتر پر ایس آئی اے کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تحقیقاتی ادارے کو کوئی بھی کارروائی شواہد کی بنیاد پر کرنی چاہیے ۔ انہوں نے تحقیقاتی اداروں اور بھارتی فورسز کو عام کشمیریوں اور میڈیا کوخوفزدہ اور دبائو میں لانے کیلئے انتقامی کارروائیاں نہیں کرنی چاہیں۔ پی ڈی پی رہنما، التجا مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر ٹائمز کی آواز کو دبانے کیلئے بھارتی قابض انتظامیہ طویل عرسے سے مذموم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ٹائمز نے دبائو اور دھمکیوںکو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت مخالف سرگرمیوں کی آڑ میں اخبار کے دفاتر پر چھاپے انتہائی مضحکہ خیز ہیں۔التجا مفتی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ملک دشمنی کا نعرہ لگا کر سچائی کے ہر دروازے کوبند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا سب کشمیری ملک دشمن ہیں؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button