دلی ائیر پورٹ پر افغان ائیر لائن کی غلط لینڈنگ سے بڑا حادثہ ٹل گیا
افغان ائیر لائن غلطی سے ٹیک آف کرنے والے رن وے پر اتر گئی
نئی دلی:
بھارت کے دارلحکومت نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑا حادثہ اس وقت ٹل گیا ، جب افغانستان کا ایک مسافرطیارہ غلطی سے ٹیک آف کرنے والے رن وے پر اترا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ا ئیر پورٹ حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کابل سے آنے والی افغان ایئر لائن ایریانا کی پرواز FG-311کو ایئر ٹریفک کنٹرول نے رن وے 29Lپر اترنے کے لیے کلیئرنس دی تھی۔ جس کے ساتھ موجود رن وے 29Rپروازوں کی ٹیک آف کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ تاہم افغان ائیر کی پروازکے پائلٹ نے رن وے 29Lاستعمال کرنے کی بجائے29Rپر پروا ز لینڈ کرادی جس کے باعث ایک بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا ۔تاہم رن وے پر اس وقت کوئی پرواز موجود ہ ہونے کی وجہ سے حادثہ ٹل گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے ایوی ایشن افسران کو اس سنگین غلطی کے متعلق رپورٹ بھیجی جائے گی۔






