بھارت : ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان طلبا ء کو مورتی کے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیا
Hindu mob forces Muslim students to bow before idol in Maharashtrahttps://t.co/P66MQt4TtV pic.twitter.com/mYNVQxT5AK
— KashmirMedia Service (@kmskashmirnews) November 25, 2025
ممبئی: بھارت میں ہندوتوا کی بڑھتی ہوئی غنڈہ گردی کے ایک اور پریشان کن واقعے میں ریاست مہاراشٹر کے علاقے کلیان میں ایک خالی کلاس روم میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعدتین مسلمان طلبا ء کی سرعام تذلیل کی گئی اور انہیں ایک مورتی کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نماز کی ویڈیوکلپ وائرل ہونے کے بعد وشو اہندو پریشد اور بجرنگ دل کے غنڈوں نے آئیڈیل کالج پر دھاوا بول دیا اور طلباء کو چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے سامنے جھکنے،اس کے پائوں چھونے اور معافی مانگنے پر مجبور کیا جبکہ پولیس اہلکاریہ سب کچھ خاموشی سے دیکھتے رہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مسلمان طلباء کو دھمکیاں دی گئیں، گھیر لیا گیا اور جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔مقامی مسلمانوں نے بتایا کہ یہ واقعہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں مسلمانوں کوہراساں کئے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی عکاسی کرتا ہے جہاں ہندوتوا تنظیمیں بلاروک ٹوک کارروائیاں کرتی ہیں اور پولیس اقلیتوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہے۔ متاثرہ طالب علموں کے والدین نے ہندوتوا غنڈوں کے دبا ئوکے سامنے جھکنے او رمتاثرہ لڑکوں کے خلاف تعزیری کارروائی کی تیاری پر کالج انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے اور کالج میں مسلمان طلباء کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔





