بنگلہ دیش

ڈھاکہ :شیخ حسینہ کو کرپشن کے 3 مقدمات میں 21سال قید کی سزا

شیخ حسینہ کے بیٹے اور بیٹی کو بھی پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی

ڈھاکہ:
بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو کرپشن کے تین مقدمات میں مجموعی طور پر 21سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈھاکہ اسپیشل کورٹ نمبر 5کے جج نے یہ فیصلہ پرباچل نیو ٹان پروجیکٹ میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق مقدمے میں سنایاہے۔یہ فیصلہ شیخ حسینہ کی غیر موجودگی میں سنایاگیا، کیونکہ سابق وزیراعظم گزشتہ سال عوامی بغاوت کے بعد فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔ عدالت نے ان کے بیٹے سجیب واجد اور بیٹی صائمہ واجد کو سرکاری ہائوسنگ پروجیکٹ میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی ۔ رواں ماہ شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم مقدمے میں میں سزا موت بھی سنائی جا چکی ہے، یہ مقدمہ گزشتہ سال ان کے 15سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد ہونے والی عوامی بغاوت پر حکومتی کارروائی سے متعلق تھا۔کرپشن کے نئے تینوں مقدمات میں عدالت نے فیصلہ دیا کہ حسینہ واجدنے اپنی اور اپنے خاندان کی زمینیں غیر قانونی طور پر حاصل کیں حالانکہ وہ ان کے لیے اہل نہیں تھیں۔ ہر کیس میں انہیں سات سال قید کی سزا دی گئی اور ڈھاکہ اسپیشل کورٹ کے جج محمد عبد اللہ المامون نے کہا کہ یہ سزائیں متواتر پوری کی جائیں گی۔شیخ حسینہ کو سزا کے خلاف اپیل کا موقع نہ دیے جانے کا امکان کیوں ہے؟شیخ حسینہ اور ان کی سابقہ حکمران پارٹی عوامی لیگ نے ان مقدمات کی شدید مذمت کی ہے۔ حسینہ نے اپنا دفاعی وکیل بھی نامزد نہیں کیا۔شیخ حسینہ کے خاندان کے علاوہ 20دیگرملزمان بشمول سابق جونیئر وزیر برائے ہائوسنگ شریف احمد اور ہائوسنگ منسٹری کے افسران اور راجدھانی انائین کرتاریپکھا، پر بھی مقدمات چلائے گئے اور ایک سوا سبھی کو قید کی سزائیں سنائی گئیں۔مقدمے میں صرف وزارت کے ایک جونیئر افسرکو بری کیاگیا ہے۔ بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے 12سے 14 جنوری کے درمیان چھ مقدمات درج کیے اور ان تمام میں 10مارچ کو چارج شیٹ جمع کرائیں جب کہ تینوں مقدمات کا فیصلہ منگل کو آیا۔بنگلہ دیش اس وقت عبوری حکومت کے تحت سیاسی عبوری دور سے گزر رہا ہے، جس کی قیادت نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کر رہے ہیں، اور نئی انتخابات فروری میں متوقع ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button