APHC-AJK

کوٹلی:حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی جماعت اسلامی،مسلم ہینڈزکے رہنمائوں سے ملاقات

کوتلی (آزاد کشمیر) : کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے آج جماعت اسلامی ضلع کوٹلی اور مسلم ہینڈز کوٹلی کے رہنمائوں ملاقاتیں کیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت وفد میں جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ ، راجہ خادم حسین شاہین، اعجاز رحمانی، زاہد اشرف، زاہد صفی اور شیخ عبدالماجد شامل تھے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد 10 دسمبر کو منائے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کوٹلی میں منعقد ہونے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دینا اور کشمیر کاز کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہے ۔ جماعت اسلامی کوٹلی کے رہنمائوں ممتاز احمد ایڈووکیٹ ،افتخار احمد بٹ ، محمد فیاض بٹ اور مشتاق نواز نے کشمیر کاز کے حوالے سے حریت کانفرنس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے 10 دسمبر کی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے مسلم ہینڈز کوٹلی کے چیئرمین حافظ شفیق سے بھی ملاقات کی اور انہیں دس دسمبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔
حریت وفد نے گلپور کوٹلی مہاجر کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ کیمپ کے عہدیداروں اور مہاجرین نے دس دسمبر کی ریلی میں شرکت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکوم لوگوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نہتے لوگوں پر وحشیانہ بھارتی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کیلئے دس دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن پر پر کوٹلی میں ایک بڑی احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا ہے ۔KMS-09/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button