بھارت

بھارت : مغربی بنگال میں لاکھوں افراد کی موجودگی میں بابری مسجد کاسنگ بنیادرکھا گیا

مرشد آباد:  لاکھوں لوگوںاور رضاکاروں نے علمائے دین کے ساتھ مل کر بابری مسجد کی شہادت کی33ویں برسی کے موقع پر شہید کی گئی بابری مسجد کی طرز پر6دسمبر کوبھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد میں ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترنمول کانگریس کے معطل رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے تقریب کی قیادت کی۔ تقریب کے شرکا ء نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کے نعرے لگائے، جبکہ پولیس، آر اے ایف اوردیگر فورسز کی بڑی نفری وہاں موجود تھی۔ہمایوںکبیر نے کہا کہ اس منصوبے میں نہ صرف مسجد بلکہ ایک ہسپتال، ایک تعلیمی ادارہ اور ایک گیسٹ ہائوس بھی شامل ہو گا تاکہ وہاں آنے والے تمام کمیونٹیز کے لوگوں کی خدمت کی جا سکے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ سات کیٹرنگ گروپ حاضرین کے لیے شاہی بریانی تیار کرنے میں مصروف تھے جن میں لوگوں کے لیے 60,000فوڈ پیکٹ تیارکئے گئے ۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب مرشد آباد میں اسلامی ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لیے کمیونٹی کی کوششوں کی علامت ہے اور اس کا باقاعدہ افتتاح خود ہمایوں کبیر نے کیا جو نئی مسجد اور اس سے منسلک سہولیات کی تعمیر کا آغاز ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button