APHC-AJKآزاد کشمیر

کوٹلی:انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر،حریت کانفرنس کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی

کوٹلی : انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کی کوٹلی آزاد کشمیر میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی میں کوٹلی کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اقوامِ عالم کو واضح پیغام دیا کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیری قوم کوزیادہ عرصے تک محکوم نہیں رکھ سکتا ۔ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کی جبکہ کشمیری حریت رہنما پرویز احمد شاہ، شیخ عبدالماجد، راجہ خادم حسین شاہین، سید اعجاز رحمانی، محمد اشرف ڈار، زاہد صفی اور زائد اشرف بھی انکے ہمراہ تھے ۔ مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی قابض افواج کے ظلم و تشدد، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، دوران حراست تشدد، گھروں کی مسماری، حریت رہنمائوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو زور زبردستی اور فوجی طاقت کے ذریعے ہرگز محکوم نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اسے بار بار ناکام فوجی کارروائیوں، عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے باعث رسوائی کاسامنا ہے ۔ انہوں نے عزم ظاہر کیاکہ کشمیری قوم کی قربانیاں اور مزاحمت اس بات کا ثبوت ہیں کہ آزادی کی منزل قریب ہے اور بھارت ظلم وجبر سے تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا۔دیگر مقررین نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری کو یاد دلایا کہ مقبوضہ کشمیر میں زندہ رہنے ، اظہارِ رائے کی آزادی اور منصفانہ ٹرائل جیسے بنیادی حقوق مسلسل پامال کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق، حقِ خودارادیت دلوانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔مقررین نے واضح کیا کہ کشمیر ایک سلگتا ہوا عالمی تنازعہ ہے جسے مزیدزیادہ عرصے تک نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کے ساتھ استصوابِ رائے سے متعلق کئے گئے وعدے کو پورا کیا جائے۔ریلی میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد نے بھارت مخالف نعروںلگائے اور مظلوم کشمیری عوام مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے بل پر دبایا جا سکتا اورانہوں نے بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک تحریک آزادی کو ہر قیمت پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ریلی میں کوٹلی کی سیاسی، سماجی اور مذہبی قیادت کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ریلی سے صدر بار ایسوسی ایشن سردار آفتاب انجم،یونیورسٹی آف کوٹلی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی، پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری عامر یاسین ، خالصہ تحریک کے رہنما پورن سنگھ اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button