فاروق رحمانی کا شہیدکمانڈرعبدالخالق گنائی کوشاندار خراج عقیدت

اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے شہید مجاہد کمانڈر عبدالخالق گنائی عرف جمال افغانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ وہ ایک عظیم محب وطن اور آزادی پسند رہنما تھے جنہیں بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ سے گرفتار کرنے کے بعد 15دسمبر 1993کودوران حراست شہید کردیاتھا۔انہوں نے کہاکہ عبدالخالق گنائی 1970سے 1993تک ایک سرگرم مجاہدآزادی تھے ۔محمد فاروق رحمانی نے کہاکہ شہید کمانڈر نے کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں کی حراست میں کشمیر کے مقدس مقصد کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کیا کہ بھارتی تسلط سے آزادی ہر کشمیری کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے بھارت کی ہندوتوا حکومت کے جبر اور آزادی صحافت ،مسلسل گرفتاریوں اور گھروں کو بلڈوز کرنے اور پورے علاقے میں انسانی حقوق کے کارکنوں کوگرفتاریوں کی بھی مذمت کی۔فاروق رحمانی نے 5اگست 2019کے بعد مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو 1947کے بعد بھارتی تسلط کا سیاہ ترین دورقراردیا۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔




.jpg?resize=600%2C400)


