مقبوضہ کشمیر:الگ الگ واقعات میں بھارتی فورسزکے 2 اہلکار ہلاک

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں الگ الگ واقعات میں بھارتی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسپیشل آپریشن گروپ کا ایک اہلکار بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع ادھم پور کے علاقے مجلٹا میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک حملے میں ہلاک ہو گیا۔بھارتی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس اہلکارامجد پٹھان گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ علاقے میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ آخری ملنے تک علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔ایک اور واقعہ میں13جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری کا ایک بھارتی فوجی حوالدارزبیر احمد ضلع کپواڑہ کے علاقے پوتہ خان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہو گیا ہے ۔






