بھارت

کسی خاتون کا نقاب زبر دستی ہٹانا اسکی عزت ، ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

نئی دلی: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ”ایمنسٹی انٹرنیشنل“ نے بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی ہٹانے کے عمل کو کسی خاتون کی عزت ، شناخت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارتی شاخ نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے اقدامات ناصرف خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کے ماحول کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ہاتھوں دو روز قبل پیش آنے والے اس واقعے کو سیاسی رہنماﺅں ، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے انتہائی شرمناک قرار دیا ہے۔انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا ہے جبکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کی تذلیل قرار دیا۔
دریں اثنا بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج ہوکیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نتیش کے خلاف یہ مقدمہ لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے درج کروایا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button