مقبوضہ جموں و کشمیر

اروناچل پردیش :جاسوسی کے جھوٹے الزام میں مزید 2 کشمیری گرفتار

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ سے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو جاسوسی کے جھوٹے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابقاروناچل پردیش پولیس نے دیگر بھارتی ایجنسیوں کے ہمراہ مبینہ طورپر حساس معلومات اکٹھا کرنے پر دواورکشمیری نوجوانوں اعجاز احمد بٹ اور بشیر احمد گنائی کوگرفتار کیاہے ۔ تازہ گرفتاریوں کے بعد اس مقدمے میں گرفتار کئے گئے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر)چکھو آپا نے میڈیا کو بتایاہے کہ نوجوانوں کو کپواڑہ سے اروناچل پردیش لایا گیاہے جہاں انہیں مزید تفتیش کیلئے پولیس کی تحویل میں دے دیاگیاہے۔ اس سے قبل22نومبر کو اروناچل پردیش پولیس نے نذیر احمد ملک کومبینہ طورپر بھارتی فوج اور پیراملٹری اہلکاروںکی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے الزام مین گنگا گائوں، ایٹا نگر سے گرفتار کیا تھا۔ایک اور کشمیری نوجوان ہلال احمد میرکو اسی کیس کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے اروناچل پردیش کے مغربی ضلع سیانگ کے آلائو ٹائون سے حراست میں لیا گیا تھا۔ان گرفتاریوں سے بھارت بھر میں کشمیریوں کو جھوٹے الزامات کے تحت انتقامی کارروائیوں کی عکاسی ہوتی ہے ۔ حقوق انسانی کے مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ جاسوسی کے الزامات کااکثر استعمال کشمیریوںکو ڈرانے اوردھمکانے کے لیے استعمال کیا جاتاہے ، جس سے شہری آزادیوں کے سنگین خدشات پیدا ہوتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button