مقبوضہ جموں و کشمیر

اتر پردیش: پولیس نے دو کشمیری گرفتار کر لیے

لکھنو:
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں پولیس نے دو کشمیریوں کو حراست میں لیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع پونچھ کے رہائشیوں شوکت علی اور سجاد کو بریلی ضلع کے گائوں ڈھمری سے گرفتار کر لیا ۔پولیس نے کہا کہ ان دونوں کی تصاویر اور دیگر معلومات جموںوکشمیر پولیس کو تصدیق کیلئے بھیج دی گئی ہیں ۔ پولیس نے مزید بتا یا کہ یہ دونوں دس دسمبر کو اتر پردیش پہنچے تھے اور ایک مقامی مسجد میں مقیم تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button