پاکستان
پاکستان نے بنگلادیشی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

اسلام آباد:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کی قومی ائرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دیدی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو ڈھاکا کراچی کی براہ راست پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔بیمان بنگلادیش ایئر لائن کو 3ماہ کیلئے 30مارچ تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے، اس دوران بنگلا دیشی ایئر لائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اجازت ہوگی۔اس سے قبل پاکستان نے برطانیہ کی ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو بھی پروازوں کی اجازت دے دی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ یہ ایئرلائن لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کیلئے براہِ راست فضائی سروس کا آغاز کرے گی۔




