بھارت

بھارت کا خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا 2026کاپہلا بڑا مشن ناکام

نئی دلی:
بھارت کا2026 خلا میں اپنا مشن بھیجنے کا پہلابڑا مشن ناکام ہو گیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے(اسرو)2026کے اپنے پہلے مشن کے ذریعے 16سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنا تھا جس میں غیر ملکی سیٹلائٹس بھی شامل تھیں۔ تاہم بھارت کا پی ایس ایل وی راکٹ پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کا شکار ہونے سے مشن ناکام ہو گیاہے۔ اس مشن کے ذریعے یہ مسلسل دوسری بار ہے کہ بھارت کا پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل مشن ناکام ہوا ہے، جسے اسرو کا ورک ہارس کہا جاتا ہے کیونکہ اس نے اب تک بڑی تعداد میں کامیاب مشنز انجام دیے ہیں۔یہ مشن نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ کا نواں کمرشل مشن تھا، جو اسرو کا تجارتی شعبہ ہے، جس میں بھارتی اور بین الاقوامی اسٹارٹ اپس کے ساتھ اشتراک شامل تھا۔بھارتی خلائی ادارے کے مطابق راکٹPSLVC-62مشن کی لانچ کے تقریبا آدھے گھنٹے بعد ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ مشن کو تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی تفصیلی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔اسرو کے چیئرمین وی نارائنن نے لانچ کی براہِ راست نشریات کے دوران بتایا کہ یہ مشن چار مراحل پر مشتمل تھا اور تیسرے مرحلے کے اختتام تک اس کی کارکردگی معمول کے مطابق رہی۔ تاہم تیسرے مرحلے کے آخر میں راکٹ میں خرابی پیدا ہوئی اور اس نے پرواز کا رخ تبدیل کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے، مزید تفصیلات جلد ہی جاری کی جائیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button