مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں: بھارتی یوم جمہوریہ”یوم سیاہ“ کے طورپر منانے کی اپیل

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاںکیے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو ” یوم سیاہ“ کے طور پر منائیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مختلف شہروں میں دیواروں، کھمبوں، ستونوں پر چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے ”بھارتی یوم جمہوریہ کشمیریوں کا یوم سیاہ ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کیاگیا ہے اور کشمیری اس حق کے مطالبے سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے اور اس حوالے سے اپنی جدوجہد کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔“


پوسٹروں میں مزید لکھا ہے ” وحشیانہ کارروائیاں اور غیر قانونی نظربندیاں کشمیریوں کے عزم کو توڑ نہیں سکتیں۔“-







