مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: بھارتی فورسز نے لاوے پورہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

سرینگر:بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر کے مضافاتی علاقے لاوے پورہ میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورسزنے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا ۔ پولیس کے ایک افسر نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تلاشی کی یہ کارروائی علاقے میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات پر شروع کی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ فورسز اور ایجنسیوں کی مزید نفری بھی علاقے میں طلب کی گئی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button