بھارت

منی پور: ہڑتال کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا

امپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں قبائلی تنظیموں کی کال پر ضلع چورا چند پور میں ہڑتال سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قبائلی تنظیموں نے ریاستی حکومت کی تشکیل میں کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے ایم ایل کی شرکت کے خلاف پورے ضلع میں ہڑتال کی کال دی تھی ۔ ہڑتال کی وجہ سے ضلع بھر میں بازار ، دکانیں اور تجارتی مراکز تعلیمی ادارے بند جبکہ دفاتر میں حاضری کم رہی جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی ۔ہڑتال کی وجہ سے پورے ضلع بھر معمولات زندگی مفلو ج ہو کر رہ گئے ۔کوکی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چوراچند پور یونٹ اور جوائنٹ فورم آف سیون نے ضلع میں ہڑتال کی کال دی تھی ۔ضلعی ہیڈکوارٹر ٹوئی بگ میں بھی دیکھا گیا ۔ہڑتال کی وجہ سے ضلع میں حالات کشیدہ رہے جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹرکے اہم مقامات پر بھارتی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
ادھر کوکی ویمن آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس نے ریاستی حکومت کی تشکیل میں کوکی زو ایم ایل اے کی شمولیت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی ۔
جمعرات کی شام، ٹیوبونگ جنگل کے قریب مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پتھرائو کے بعد فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ مئی 2023میں منی پور سے ہندو اکثریتی میتی اور عیسائی اکثریتی کوکی زو قبائل کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے دوران 250سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں بیشتر مسیحی ہیں جبکہ اس دوران 60ہزار سے زائد بے گھر ہوئے ہیں اور سیکڑوں گرجا گھروں اورمسیحی برادری کے علاقوں کو تباہ کر دیا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button