بھارت

بھارت میں پانچ برس کے دوران آئی آئی ٹی کے 45طلبا نے خودکشی کرلی

28 طلباکا تعلق درجہ فہرست ذاتوں ،قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات سے تھا

نئی دہلی: بھارت میں 2020-21سے 2024-25کے دوران انڈین انسٹی ٹیوٹس آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹیز) کے 45 طلباء نے خودکشی کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 23انڈین انسٹی ٹیوٹس آف ٹیکنالوجی نے رپورٹ کیا ہے کہ 2020-21سے 2024-25کے دوران 45 طلباء نے خودکشی کی جن میں سے 28 کا تعلق درجہ فہرست ذاتوں ، قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات سے تھا۔یہ اعداد و شمار تمام آئی آئی ٹیز سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر مرتب کیے گئے جو 8دسمبر 2025کو بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فراہم کی گئی تھیں۔ 28طلباء آئی آئی ٹیز میں رپورٹ ہونے والی مجموعی خودکشیوں کا 62فیصد سے زیادہ بنتے ہیں۔خودکشی کرنے والے طلباء میںسے 9کا تعلق درجہ فہرست ذاتوں،7کاتعلق درجہ فہرست قبائل اور 12کا تعلق دیگر پسماندہ طبقات سے تھا۔ 16 طلباء عام زمرے میں جبکہ ایک طالب علم معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھتا تھا۔خودکشیوں کی تعداد 2023-24میں نمایاں طور پر بڑھ گئی جب آئی آئی ٹیز نے 16اموات رپورٹ کیں، جبکہ اس سے گزشتہ سال یہ تعداد 6تھی۔ 2024-25میں 13خودکشیاں رپورت ہوئیں۔آئی آئی ٹی حیدرآباد میں پانچ سال کے دوران خودکشیوں کی سب سے زیادہ تعداد 7 رپورٹ ہوئی۔ آئی آئی ٹی کھڑکپور، آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی کانپور میں 6، 6 جبکہ آئی آئی ٹی مدراس میں 5 اور آئی آئی ٹی(بی ایچ یو)وارانسی میں 4خودکشیاں رپورٹ ہوئیں۔2024-25میں خودکشی کرنے والے 13 طلباء میں سے3کا تعلق درجہ فہرست ذاتوں،2 کا تعلق درجہ فہرست قبائل اور 4کا تعلق دیگر پسماندہ طبقات سے تھا، جبکہ 4 طلباء عام زمرے سے تعلق رکھتے تھے۔دستاویز میں پانچ سال کے دوران 8غیر فطری اموات بھی الگ سے درج کی گئی ہیں، تاہم انہیں 45 خودکشیوں کے اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button