میر واعظ عمر فاروق کی امت مسلمہ کو ماہ مقدس کی مبارکباد
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیر واعظ عمر فاروق نے رمضان المبارک کی بابرکت آمد پر جموں و کشمیر کے عوام اور امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے امید ظاہر کی کہ مقدس مہینہ افراد اور برادریوں کو اپنی روحانی وابستگی کی تجدید، اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے تعلق کو گہرا کرنے اور اخلاقی تطہیر اور سماجی ذمہ داری کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دے گا۔انہوں نے کہا کہ کہ رمضان المبارک نہ صرف روزے رکھنے کا مہینہ ہے بلکہ خود احتسابی، نادار افراد کے ساتھ ہمدردی اور معاشرے کے اندر بھائی چارے اور اتحاد کے رشتوں کو مضبوط کرنے کا بھی ایک سنہری وقت ہے۔
میرواعظ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو امن، خوشحالی اور ہم آہنگی عطا فرمائے، ان کی دعائیں قبول فرمائے، اور اس مقدس مہینے میں امت مسلمہ کو ہدایت اور استقامت سے نوازے۔








