بھارت

مہاراشٹر : کسانوں کا سونم وانگچک کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ممبئی:
بھارتی ریاست مہاراشٹر کی کسان تنظیم ”شیتکاری سنگھٹنا”نے لداخ کے معروف موسمیاتی کارکن سونم وانگچک کی غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تنظیم نے ضلع سانگلی کے شہر میراج میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران سونم وانگچک کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف باضابطہ قرارداد منظور کی۔ تنظیم نے وانگچک کی رہائی کے حق میں مختلف دیہات میں ہورڈنگز لگانے کا بھی اعلان کیا ہے۔شیتکاری سنگھٹنا کے صدر کالی داس اپیٹ نے کہا کہ مودی حکومت کا یہ اقدام نہ صرف غیر منصفانہ بلکہ لداخ کے عوام سے وعدہ خلافی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے 2019کے انتخابی منشور میں لداخ کو الگ ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ سونم وانگچک صرف اسی وعدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت سے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے لداخ خطے میں تعلیم کے فروغ کیلئے سونم وانگچک کے کردار کو سراہتے کہاکہ ایک ایسے شخص کو غدار قرار دینا انتہائی اشتعال انگیز عمل ہے۔ سونم وانگچک کوگزشتہ سال 26ستمبر کولہہ میں ریاستی درجے اور آئینی تحفظات کے حق میں مظاہرے کی قیات پر قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button