بھارت

نریندر مودی کودورہ اسرائیل کے دوران شدید سبکی کا سامنا

اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران اپوزیشن کا بائیکاٹ

تل ابیب:
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اسرائیل دورے کے دوران انہیں سیاسی اور سفارتی طور پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مودی کے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ)میں داخل ہوتے ہی اپوزیشن اراکین ایوان سے باہر چلے گئے اور ان کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جہاں جاتے ہیں شرمندگی اور بے عزتی بھی ان کا پیچھا کرتے کرتے وہاں پہنچ جاتی ہے۔مودی بڑے کروفر کے ساتھ دوست ملک اسرائیل کے دورے پر پہنچے تو یہاں بھی شرمندگی کے ساتھ ان کی مصروفیات شروع ہوئی اور اسرائیلی پارلیمنٹ میں انہیں سبکی اٹھانا پڑی۔مودی کے اسرائیل کے دورے کی بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی سخت مخالفت کی ہے اور علاقائی عدم استحکام اور غزہ ا ور مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری صیہونی مظالم کے دوران دورے کی ٹائمنگ پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے قتل عام کو نظر انداز کر کے بھارت نے اسرائیل کا ساتھ دیا ہے اور عالمی سطح پر مودی کے اقدامات انہیں بدنام کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button