مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کامقبوضہ کشمیرکی مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی کاطالبہ

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ پارٹی محدود انتظامی اختیارات کے باوجود معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح وبہبود کیلئے پر عزم ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی محمد ساگر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں جموں وکشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی پرزور دیا۔انہوں نے کہا کہ مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی کے ساتھ ہی ایک منتخب حکومت کے پاس تعمیروترقی کاعمل تیز کرنے، جوابدہی کو یقینی بنانے اور زیادہ موثر طریقے سے عوام کی خدمت کرنے کے لیے ضروری اختیاراور ادارہ جاتی طاقت ہوگی۔بار بار کی یقین دہانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے،علی محمد ساگر نے یاد دلایا کہ بھارتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ دونوں نے پارلیمنٹ میں متعددبار جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کایقین دلایاہے۔کشمیری عوام نے لوک سبھا اور کشمیراسمبلی کے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اب یہ بھارتی حکومت کاکام ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان وعدوں کوبلا تاخیر حقیقت میں بدلاجائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button