گاندربل میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسزنے ضلع گاندربل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے منگل کی شام آرہامہ کے جنگل میں آپریشن شروع کیا۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ فوجی آپریشن علاقے میں نام نہاد عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی کے دوران گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں اور مزید کمک کو موقع پر پہنچا دیا گیا ہے۔ قابض فورسز مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اکثر مختلف بہانوں سے اس طرح کی کارروائیاں شروع کرتی ہیںجن کا بنیادی مقصد مقامی آبادی کو ہراساں کرنااور انہیں اقوام متحدہ کی طرف سےتسلیم شدہ حق خودارادیت کا جائز مطالبہ ترک کرنے پر مجبورکرنا ہے۔





