آزاد کشمیر

راولا کوٹ سے را کا ایجنٹ گرفتار

راولا کوٹ:
راولا کوٹ پولیس نے بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے ایک ایجنٹ کو گرفتار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آئی جی آزاد کشمیر پولیس کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ ملزم عرفان حساس تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا، ملک دشمن عناصر حساس معلومات کو دشمن تک پہنچا رہے تھے۔ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا، را کا ہینڈلر مختلف لوگوں کو ویڈیو اور لوکیشنز کے حساب سے پیسے دیتا تھا۔آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خاتون یا صحافی بن کر لوگوں کو ٹریپ کیا جا رہا ہے، عوام ہوشیار رہیں، سادگی میں دشمن کی کسی سازش کا حصہ نہ بنیں۔لیاقت علی ملک نے مزید کہاکہ آزاد کشمیر کی سر زمین کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے، را کا یہ ایجنٹ سوشل میڈیا کے ذریعے کام کر رہا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button