مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: مغربی بنگال میں ریاستی انتخابات سے قبل 90 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی سے محروم

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میںاہم ریاستی انتخاب سے قبل 90 لاکھ سے زائد ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم کر دیا گیا جن میں مسلمانوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ ووٹر فہرستوں میں کی جانے والی تبدیلیوں اور اخراج کے عمل نے بڑے پیمانے پر تشویش کو جنم دیا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں اقلیتی آبادی کی نمایاں تعداد موجود ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے انتخابی عمل کی شفافیت اور منصفانہ نمائندگی پر سنگین سوالات کھڑے ہوئے ہیں جبکہ حکام کی جانب سے اس معاملے پر مختلف وضاحتیں اورتاویلیں پیش کی جا رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button