مقبوضہ جموں و کشمیر
ممبئی :بحری جہاز کے دھماکے میں بھارتی بحریہ کے 3 اہلکار ہلاک
نئی دہلی19 جنوری (کے ایم ایس) ممبئی میں ایک دھماکے میں بھارتی بحریہ کے تین اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی بحریہ نے بتایا کہ دھماکہ ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں آئی این ایس رنویر کے اندرونی ڈبے میں ہوا۔ زخمی ہونے والے ممبئی کے بحریہ کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی۔ ۔آئی این ایس رنویر نومبر 2021 سے آپریشنل ہے۔ اس کا ہوم بیس مشرقی ساحل پر ہے اور اسے جلد ہی اپنے بیس پر واپس جانا تھا۔