بھارت

کینیڈا نے بھارت کو غیر ملکی مداخلت اور جاسوسی میں ملوث ممالک کی فہرست میں شامل کردیا

خالصتان ریاست کے قیام کے لیے عدم تشددپر مبنی تحریک انتہا پسندی نہیں ہے

اوٹاوا:کینیڈا کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھارت کو اپنی سرزمین پر غیر ملکی مداخلت اور جاسوسی میں مصروف ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) نے اپنی 2025کی رپورٹ میں بھارت کو کینیڈا کو نشانہ بنانے والی مداخلت اور جاسوسی میں ملوث اہم ملک قرار دیا۔ سی ایس آئی ایس نے بھارت سے متعلق مخصوص خدشات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تاریخی طور پر بھارت نے اپنے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے کینیڈین سیاست دانوں، صحافیوں اور بھارتی نژادکینیڈین کمیونٹی کے اراکین کے ساتھ خفیہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی۔ ایجنسی نے نگرانی اور بھارتی حکومت پر تنقید کوروکنے کے لیے جبری ہتھکنڈوں سمیت بین الاقوامی جبر کا حوالہ دیا۔رپورٹ میں کہاگیا کہ کینیڈا کو بین الاقوامی جبر کی ممکنہ سرگرمیوں کے حوالے سے چوکنا رہنا چاہیے۔ سی ایس آئی ایس نے اس بات پر زور دیا کہ کینیڈا میں خالصتان کا مطالبہ ایک قانونی سیاسی سرگرمی ہے ۔کچھ کینیڈین خالصتان تحریک کی حمایت کے لیے جائز اور پرامن مہم میں حصہ لیتے ہیں۔ خالصتان کی ریاست کے قیام کے لیے عدم تشددپر مبنی تحریک انتہا پسندی نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button