بھارت
نئی دلی کی عدالت کی طرف سے عمر خالد کی عبوری ضمانت منظور

نئی دلی:نئی دلی کی ایک عدالت نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس لیڈر عمر خالد کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپائی نے عمرخالد کی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے 16سے29دسمبر تک عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی لی ہے ۔عدالت نے اس دوران عمر خالد کو سوشل میڈیا کے استعمال سے گریز کرنے اور اپنے اہلخانہ ،قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے علاوہ کسی اور سے ملاقات نہ کرنے کا بھی حکم دیا ۔
واضح رہے کہ عمر خالدفروری 2020میں شمال مشرقی دلی میں متنازعہ قانون شہریت کے خلاف ہونے والے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کی سازش کے مقدمے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت قید ہیں ۔ ان مظاہروںمیں 54افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔








