مقبوضہ جموں و کشمیر

معرکہ حق میں پاکستان کی فتح پر کشمیریوں کو فخر ہے: حریت کانفرنس

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کی فتح پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لیے فخر اور مسرت کا باعث ہے جو پاکستان کے سفر کا ایک اہم باب ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی فتح نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، اس کی طاقت کو بے نقاب کر دیا اور یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کو کسی جارح سے ڈرایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی اسے دبایا جا سکتا ہے۔ اس تاریخی کامیابی نے بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والے کشمیریوں کے حوصلے بلند کیے اور ان کی جدوجہد آزادی میں نئی توانائی آئی۔بیان میں کہا گیا کہ مئی 2025 کے تصادم نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ تنازعہ کشمیر ہی پاک بھارت کشیدگی کی جڑ ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے جس کے لیے کشمیری تہہ دل سے مشکور ہیں۔ ترجمان نے پاکستان کے امن، ترقی اور استحکام کے لیے دعا کرتے ہوئے کہاکہکشمیری اور پاکستانی مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جنہیں کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی۔ کشمیر کی آزادی کے لیے مضبوط، خوشحال پاکستان ناگزیر ہے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی پاکستان میں شمولیت کی خواہش بالآخر پوری ہو گی، انہوں نے کہا کہ معرکہ حق بلا اشتعال جارحیت پر تلے ہوئے دشمن پر فیصلہ کن فتح اورقومی عزم، عسکری مہارت اور تزویراتی پختگی کی علامت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button