مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:جائیدادوں کی ضبطی ، مسماری کاسلسلہ جاری، بارہمولہ میں شہری کی دکان مسمار

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا کے ماتحت انتظامیہ نے انسداد منشیات مہم کی آڑ میں کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی اور مسماری کا مذموم سلسلہ آج بھی جاری رکھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر مقبوضہ وادی کشمیرمیں ضلع بارہمولہ کے علاقے جانبازپورہ میں ریاض احمد خان نامی شہری کی دکان مسماری کردی۔ بھارتی انتظامیہ نے گزشتہ رروز سرینگر میں تین کشمیریوں شاہد مشتاق، معراج الدین اور توقیر احمد میر کی کروڑوں روپے کی جائیداد ضبط کر لی تھی۔۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button