بھارت
تریپورہ: بھارتی ‘بی ایس ایف” نے 2بنگلہ دیشی شہری فائرنگ کر کے قتل کر دیے
اگر تلہ: بھارتی ریاست تریپورہ میں اگر تلہ کے قریب بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) نے دو بنگلہ دیشی فائرنگ کر کے قتل کر دیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف نے ان افراد کو بنگلہ دیش سرحد کے علاقے کملہ ساگر میں قتل کیا ۔ بھارتی پولیس نے ان افراد کے قتل کا جواز فراہم کرنے کے لیے ان پر سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ جب ان لوگوں کا بی ایس ایف کیساتھ آمنا سامنا ہوا تو انہوںنے حملہ کردیا اور وہ جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔





