مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں ؛ نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انتظامیہ نے نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دورے سے قبل ضلع شوپیاں میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میں بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے ۔ قابض فورسز نے اہم مقامات پر مزید چیک پوسٹیں قائم کی ہیں اور ناکے لگائے ہیں جن پر گاڑیوں ، مسافروں او ر راہگیروںکی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔
انتظامیہ نے انتہائی حساس علاقوں میں لوگوں کی نقل و حریت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے جس سے لوگوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button