مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت کا جموں وکشمیر کے حوالے سے رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، کانگریس

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کانگریس نے کہاہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کا مقبوضہ علاقے کے حوالے سے رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس مقبوضہ جموںوکشمیرشاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے آج ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کے حقو ق غصب کیے جا رہے ہیں ، ریاستی درجے کی بحالی میں بلا جواز تاخیر کی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر کو دو حصول میں تقسیم کیا گیا اور اس اقدام کا مقصد یہاں کے لوگوںکو نیچے دکھانا اور انکے حوصلے پست کرنا تھا۔ قرہ نے کہا کہ کانگریس کی طرف سے ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے پرزور دینے کیلئے”ہماری ریاست ہمار ا حق” کے عوان سے احتجاجی مارچ کیا جائے گا جسکا اختتام نئی دلی کے جنتر منتر پرہوگا۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری غلام احمد میر نے کہاجموں و کشمیر میں لوگ ٹیکس دہشت گردی، جی ایس ٹی، ٹول ٹیکس کا سامنا کر رہے ہیں اور اس کے بدلے میں انہیں بے روزگاری اور مہنگائی مل رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button