مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے شوپیان میں دو کشمیری نوجوان شہید کردیے

 

سرینگر22جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع شوپیان میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کلبل میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہیدکیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورگھرگھر تلاشی لی۔ قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button