بھارت
مغربی بنگال: مسلمانوں کا جینا دو بھر ،مساجد کے لائوڈ سپیکرہندو توا غنڈوں کے نشانے پر
کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ہند و توا تنظیم بھارتیہ جنتاپارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد مسلمانوں کا جینا دن بہ دن مشکل ہوتا جارہا ہے۔ ہند و توا غنڈوں نے اب مساجد کے لائوڈ سپیکروں کیخلاف بھی کارروائی شروع کر دی ہے جس سے ریاست میں پہلے سے جاری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریاست کے علاقے آسنسول میں جہانگیر محلہ کے علاقے میں ایک مسجد میں لاڈ اسپیکر پر اعتراض اٹھایا گیا۔ پولیس نے ہند وتوا غندوں کے خلاف کارروائی کے بجائے مسلمانوںکوہی لائوڈ سپیکر بندکرنے کا حکم دیا جس سے مسلمانوں میںشدیداشتعال پیدا ہوا اور انہوںنے سخت احتجاج کیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین اور پولیس اہلکاروںمیں شید جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے سات مظاہرین گرفتار کر لیے ۔






