بھارت

بھارتی ادویات دنیا بھر کے مختلف ممالک میں عوام کی زندگیاں نگلنے لگیں

لندن: برطانوی جریدے فارمیسی بزنس کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی دواساز کمپنیاں دنیا بھر میں منشیات کے فروغ اور لوگوں میں ذہنی و جسمانی تباہی کا باعث بن رہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی دوا ساز کمپنیاں مہلک ادویات کے ذریعے افریقہ میں منشیات یعنی”زومبی ڈرگ“بحران کو بڑھا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بھی بھارتی ادویات کے استعمال سے اموات ہو چکی ہیں جس کے بعد سخت پابندیاں لگائی گئیں۔ بھارت سے ہر ماہ بغیر اجازت لاکھوں ڈالر مالیت کی مصنوعی اوپیئڈ ادویات نائجیریا،سیرا لیون اور گھانا بھیجی جا رہی ہیں۔ بھارت سے آنے والی یہی مہلک ادویات خطے میں تیزی سے خطرناک منشیات کے استعمال کو بڑھا رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی مہلک ادویات کے باعث افریقی ملک سیرا لیون کے دارالحکومت میں 3 ماہ میں 400 افراد ہلاک ہوئے، بھارتی منشیات کو دہشت گردوں سمیت دیگر جرائم پیشہ نیٹ ورکس بھی استعمال کرکے مجرمانہ سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔ماہرین کے مطابق کھانسی کے لئے بھارت کی مہلک شربت سے بھی ازبکستان میں18، گیمبیا میں تقریباً70 اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں 12 بچوں کی اموات ہوئیں۔ بھارتی ریاستی سرپرستی میں دنیا بھرمیں منشیات کے فروغ سے زندگیوں کی تباہی کے بعد بھارت پرعالمی برداری کی پابندیاں ناگزیر ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button