مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :ہائیکورٹ نے دو کشمیریوں کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قرار دیدی

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے دو کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ ( پی ایس اے) کے تحت نظربندی کالعدم قرار دیدی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس سنجے دھرپر مشتمل ہائیکورٹ کی یک رکنی بنچ نے سری نگر کے رہائشیوں شاہد شفیع شیخ اور محمد لطیف ڈار کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں فوری طو ر پر رہا کرنے کے احکامات دیے۔
شاہد شفیع شیخ کو 30 اگست 2022 کو جبکہ لطیف ڈار کو 19 اگست 2019 کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button