بھارت

بنگلہ دیش میں بھارتی سفارتکار مردہ پایاگیا

نئی دہلی : بنگلہ دیش میں بھارتی ہائی کمیشن کا ایک اسسٹنٹ پروٹوکول افسر اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چٹوگرام کے علاقے کھلشی میں ہائی کمیشن کا اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر مردہ پایاگیا اور مقامی پولیس نے موت کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت ہریانہ کے 35 سالہ نارین دھر کے طور پر کی گئی ہے۔ چٹوگرام پولیس کے مطابق منگل کو جب نارین کو باہر سے پکاراگیا تواس نے کوئی جواب نہیں دیاجس کے بعد مشن کے اہلکاروں نے مقامی حکام کو آگاہ کیا۔ بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے چٹاگانگ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا۔پولیس کے ترجمان امین الرشید نے کہاکہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ اس کا نام نارین دھرہے جو مشن میں اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لاش سفارتی مشن کے پرانے ویزا سینٹر کی عمارت کی دوسری منزل پر صبح سویرے باتھ روم کے دروازے کے سامنے سے ملی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button