بھارت : کپورتھلا جیل میں قیدیوں پرلاٹھی چارج، آنسو گیس کا استعمال،متعددقیدی زخمی
امرتسر میں نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

چندی گڑھ :بھارتی پولیس نے پنجاب کی کپورتھلہ جیل میں قیدیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے جس سے متعدد قیدی زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کپورتھلہ جیل میں اتوار کے روز پولیس کی طرف سے آنسو گیس کے گولے داغے گئے اور قیدیوں پر لاٹھی چارج کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد قیدی زخمی ہو گئے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کچھ قیدی بیرکوں سے باہر آئے، چھت پر چڑھ گئے اور کچھ نے کپڑوں کو آگ لگا دی۔واقعے کے بعد صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔پولیس کے مطابق کوئی اہلکار یا جیل کا عملہ زخمی نہیں ہوا۔کپورتھلا جیل میں تقریباً 4000 قیدی ہیں۔
دریں اثناءامرتسر کے علاقے مجیٹھا کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی پولیس کے ایک اے ایس آئی جوگا سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس افسر ڈیوٹی پر جا رہا تھا جب اسے گولی مار ی گئی ۔







