بھارت

ٹیلی پرامپٹرز کا عادی مودی آزاد میڈیا کا سامنا کرنے سے کتراتا ہے

نئی دہلی: مودی نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے آزادیِ صحافت پرپابندیاں لگا کر بھارت کے گودی میڈیا کو اپنا غلام بنا لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جریدے ”دی وائر“نے مودی کے زیراثر جانبدار گودی میڈیا کے شرمناک کردار کو بے نقاب کردیاہے۔ جریدے کے مطابق مودی نے ایسے میڈیا کا انتخاب کیا جو احتساب اورتنقید پر پردہ ڈال کر حکومتی بیانیے کو ہی سچ ثابت کررہا ہے، پیپر لیک اور بھارتی سپریم کورٹ کا نوجوان نسل کو کاکروچ سے تشبیہ دینا مودی کے کانوں تک نہیں پہنچتا۔ مودی حقائق پر مبنی مشکل سوالات والی پریس کانفرنسوں سے گریز کرتا ہے۔آر ایس ایس کے سیاسی نظریات پر مبنی ہندوراشٹرکے آئین سے مطابقت کے بارے میںسوالات کا حق بھی بھارتی میڈیا سے چھین لیا گیا۔ بھارتی میڈیا یہ سوال نہیں اٹھا سکتاکہ اڈانی قانون سے بالاتر اور حکومت روسی تیل کی خریداری روکنے پر مجبور کیوں ہے؟ ماہرین کے مطابق حال ہی میں بین الاقوامی دورے کے دوران آزاد میڈیا کا سامنا نہ کرنے پرعالمی میڈیا نے بھی مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا۔ مودی کے صیہونی طرز سیاست سے بھارت کی نام نہاد کھوکھلی جمہوریت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button