راجوری: تلاشی اور محاصرے کی کارروائی مسلسل پانچویں روز بھی جاری

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی طرف سے شروع کی گئی تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی آج مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس اہلکاروں نے ضلع راجوری کے منجا کوٹ سیکٹرکے جنگل کے علاقوں گمبھیر موگلہ اور ڈوریمل میں ہفتہ کے روزتلاشی اور محاصرے کی کارروائی شرو ع کی تھی ۔بھارتی فورسز نام نہاد آپریشن ”شیرووالی”کے دوران ہیلی کاپٹر، ڈرون اورسراغرساں کتوں کا استعمال کر رہی ہیں، جس سے مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ بھارتی فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ قریبی دیہات کاسخت محاصرہ اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔میڈیا کو مذکورہ علاقوں تک رسائی نہیں دی جارہی ہے ۔








