مقبوضہ جموں و کشمیر
بانڈی پورہ میں 3.6 شدت کا زلزلہ

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں 3.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر تھی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3بجکر24منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ زلزلے سے فوری طورپرکسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس سے قبل لدخ خطے کے علاقے کارگل میں بھی گزشتہ شب5.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔




