مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری : تلاشی آپریشن چھٹے روز بھی جاری ، بھارتی فورسز نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کیطرف سے ضلع راجور ی میںمحاصرے اورتلاشی کی کارروائی آج مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقوں ڈوریمل اور گمبھیر مغلان میںہونے والے آپریشن میںبھارتی فوجی، پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس(سی آر پی ایف) اور پولیس کا سپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی) حصہ لے رہے ہیں۔ علاوہ ازیںآپریشن میںبھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم نام نہادملیشیا ولیج ڈیفنس گارڑز کے ارکان بھی شریک ہیں۔ بھارتی فوج نے یہ جرائم پیشہ ملیشیا خاص طورپرجموںخطے میںقائم کر رکھی ہے جسکا بنیادی کام خطے کے مسلمانوںکو نشانہ بنانا ہے۔آپریشن میںہیلی کاپٹر ، ڈرون کیمرے اور سراغ رساںکتے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی فورسزنے آپریشن والے علاقوںکے تمام داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پرسیل کر رکھے ہیں۔ قابض فورسز نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں اور لوگوں کو درپیش مشکلات سے دنیا کو بے خبر رکھنے کیلئے میڈیاوالوںکا داخلہ بھی بند کر دیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button