مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: بھارتی انتظامیہ نے ایک کشمیری کا 3منزلہ گھر مسمار کر دیا

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے سرینگر میں ایک اور کشمیری کا تین منزلہ رہائشی گھر مسمار کر دیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس بھارتی پولیس نے محکمہ ریونیو کے ساتھ ملکر سرینگر کے علاقے رینہ واری میں شیخ تصدق نامی شخص کا گھر انسداد منشیات کی نام نہاد مہم کی آڑ میں مسمار کر دیا ۔ مسمار کیے جانے والے گھر کی مالیت 2کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے ۔
یاد رہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے انسداد منشیات کی نام نہاد مہم کی آڑ میں بھی کشمیریوں کو انکے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کرنے کا مذموم سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس مہم کے تحت اب تک بیسیوں کشمیریوں کو گھروں اور زمینوں سے محروم کیا جا چکا ہے۔







