مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : کانگریس کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے اشیائے ضروریہ، ایندھن اور رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلا کی قیادت میں مظاہرین نے بی جے پی کی بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔بھلا نے قیمتوں میں اضافے کو ”امیر نواز، غریب مخالف پالیسیوں”کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غریب، متوسط طبقے اور کسانوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے امیر اور غریب کے درمیان فرق کو بڑھا دیا ہے۔کانگریس قائدین نے خوراک، ادویات اور روزمرہ کی ضروری اشیا کی قیمتوں سے متاثر گھرانوں کے لیے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button