مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ : مسلمانوں نے کشمیری پنڈت کی آخری رسومات میں بھر پور مدد فراہم کی

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں مسلمانوں نے ایک معمر کشمیری پنڈت کی آخری رسومات کی ادائیگی میں بھر پور مدد و تعاون فراہم کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے گائوں پنگلینا ک میں مسلمانوں نے علاقے کی صدیوںپرانی مذہبی ہم آہنگی ، بھائی چارے پر عمل پیرا رہتے ہوئے90 سالہ کشمیری پنڈت شام لال پنڈ ٹ کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی۔مسلمان شال لال کی موت کی خبر سننے ہی سوگوار خاندان کے پاس پہنچنے اور اسے تسلی دی اورہمت بڑھائی ۔ انہوںنے آنجہانی شال لال کی آخری رسومات کا انتظام کیا ۔ آنجہانی کے ایک ہمسائیہ غلام رسول خان کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑا ہونا علاقے کے مسلمانوں کا اختلاقی فرض تھا ۔ علاقے کی پنڈت برادری نے بھر پور تعاون وہمدردی پر مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔






