پاکستان

بھارت کو پاک ترک دوستی پر اعتراض کاکوئی حق نہیں، حاقان فیدان کادوٹوک موقف

سنگاپور:ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط برادرانہ تعلقات پر بھارت کی بے جا تنقید کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حاقان فیدان نے سنگاپور میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے لیکچر کے دوران کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط گہرے سیاسی ،سفارتی اور دفاعی تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کو ترکیہ اور پاکستان کی دوستی کو اپنے خلاف کوئی اقدام یا دشمنی قرار نہیں دینا چاہیے۔ کسی بھی آزاد ملک کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات پر بھارت کی تنقید اس کی ناقص خارجہ پالیسی اور عدم تحفظ کی عکاس ہے۔ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ترکیہ دنیا کا واحد ملک نہیں جس کے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ اگر بھارت صرف اس بنیاد پر ممالک سے ناراضگی کا اظہار کرے گا کہ ان کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، تو یہ طرزِ عمل سفارتی آداب کے سراسر منافی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق حاقان فیدان کا یہ دوٹوک بیان عالمی سطح پر بھارتی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے۔ بھارت کا پرانا وتیرا رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ہر ملک کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے اپنا حریف سمجھنے لگتا ہے۔ماہرین کے مطابق ترک وزیر خارجہ کے اس بیان کو ایک واضح اور دوٹوک سفارتی مقف قرار دیا جا رہا ہے، جو عالمی تعلقات میں آزادانہ فیصلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین تعلقات تاریخی پس منظر رکھتے ہیں اور مسئلہ کشمیر سمیت اہم عالمی معاملات پر ترکیہ مسلسل پاکستان کی اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔حاقان فیدان کا یہ بیان ثابت کرتا ہے کہ ترکیہ اپنی خودمختار خارجہ پالیسی پر کسی بھی بیرونی دبا کو قبول کرنے کا روادار نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button